وزیرمملکت شہریارآفریدی کا لیاری کا دورہ

shehryar-afridi

گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خارجہ شہریارآفریدی نے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد کی دعوت پر لیاری کا دورہ کیا جس میں انہوں نے لیاری کے مکینوں کی ہمت اور حوصلے کی داد دی اور یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں انہیں ماضی جیسے حالات کا ہرگز سامنا نہیں کرنا پڑے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مکین اور معززین کے ساتھ ملکر لیاری کی عوام کے فلاح و بہبود پر کام کیا جائے گا اور ملکر گینگ وار اور دیگر جرائم پسند عناصر کا مقابلہ کیا جائے گا.
علاقہ مکینوں نے شہریار آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہوں نے شہدائے لیاری کے لیے دعا بھی کی.
تقریب میں ممبر قومی اسمبلی شکور شاد اور علیم عادل شیخ بھی موجود تھے.
انہوں نے کہا، “وہ تمام قوتیں جو یہ سمجھتی ہیں کہ کراچی کو یرغمال کریں گے. ان کے لیے پیغام یہ ہے کہ جلد از جلد اپنا قبلہ درست کرلیں.”
انہوں نے آخر میں لیاری والوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد تمام مسائل کو حل کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں