ابھرتا لیاری

لیاری ایک منی پاکستان ھے جہاں تمام کمیونٹی کے لوگ بستے ھیں۔ اسلئے وھاں کی ادب و ثقافت اور موسیقی ھمارا مشترکہ ورثہ ھے۔
دسمبر جانے والے سال کو الوداع کرنے آتا ھے۔ ایسے میں کئی تقاریب ملکوں اور شھروں اور ٹاؤن کی سطح پر ھوتے ھیں۔ اس بار لیاری ان تقریبات کے انعقاد میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے.
26 دسمبر کو لیاری کے پہلی بلوچ فیمیل ڈائریکٹر نازین بلوچ نے اپنی فلمLYARI A Prison Without Wall کی آرٹس کونسل پاکستان کراچی میں شاندار نمائش کی جس میں کئی نامور فنکاروں اور ٹی وی اور میڈیا سے منسلک شخصیات کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس منفرد فلم کو بے حد سراہا.
اس سلسلے کی دوسری بڑی تقریب 28 دسمبر کو شام 5 بجے جناب محمد رمضان بلوچ صاحب کی کتاب لیاری کی ان کہی کہانی کی رونمائی کی تقریب ھے جو آرٹس کونسل میں ھوگی۔ جس میں کئی مشہور شخصیات لیاری کی موجودہ اور ماضی کی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے.
تیسری تقریب میوزیکل کارنر۔ پاکستان جو اسٹرگل فار سوسائٹی کی سسٹر کنسر ھے اس کے بینر تلے سال 2017 کو الوداع اور نئے سال 2018 کو Welcome کرنے کے لئے روز یوتھ پوائنٹ کھڈہ لیاری کراچی میں 30 دسمبر 2017 شام 4 بجے موسیقی کے دلدادہ نوجوانوں کے لئے پروگرام Karaoke Singing Dil Se منعقد کیا جارھاھے۔

عبدالعزیزآسکانی
چیف رپورٹر