لیاری میں ایک کلاسیکل موسیقی کی شام دیوانٍ غزل کا انعقاد کیا گیا

Lyari Ghazal Event

گزشتہ دنوں، لیاری یوتھ میوزیکل اکیڈمی، اسٹرگل فار سوسائٹی اور بلوچ اتحاد تحریک (اامن دوست) کی مشترکہ کاوشوں سے لیاری میں Lyari Ghazal Eventایک کلاسیکل موسیقی کی شام دیوانٍ غزل کا انعقاد بلوچ اتحاد کے مرکز میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں لیاری اور گرد و نواں کے بڑی تعداد میں بلوچ اور دیگرکمیونٹی کے کلاسیکل موسیقی سے رغبت رکھنے والوں نے شرکت کی ۔
یہ پروگرام لیاری کے کلاسیکل گلوکار جناب خان صاحب غلام محمد بلوچ کے نام منسوب کیا گیاتھا۔ جن کا شمار کلاسیکل گلوکاری میں صفٍ اول میں ہوتا ھے۔ غلام محمد بلوچ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں بھی کئی تقریبات میں گائیکی کی ہے.
پروگرام کا آغاز خان صاحب نے غزل سنا کر کیا اور کلاسیکل راگ بھی سنائے۔ خان صاحب کے استاد محترم خان صاحب غلام مرتضی نیازیٰ صاحب بھی تشریف لائے اور راگ و غزل سنا کر محفل کو گرما دیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی مشہور بینجو نواز اور انٹرنیشنل ایوارڈ ونر جناب ممتاز سبزل تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں ایسے موسیقی کے پروگرام متواتر کرنے پر زور دیا ۔

موسیقی کی اس محفل میں لیاری کی اھم شخصیات نے شرکت کی جن عبدالواحد کامریڈ، فتح محمد نسکندی۔ ، لالہ فقیر محمد۔ ، اخترحسین، محمد شریف، رمضان بلوچ، اکبر جلال، لالہ عاشق، عبدالقیوم بارکزئی، شکیل احمد ھوت ، سر جاوید سلاٹ اورشبیر احمد ارمان شامل تھے.
یہ کلاسیکل موسیقی کے دلداداؤں کے لئے ایک اچھا پروگرام اور عمدہ ماحول میں بیٹھنے کا پھلا تجربہ تھا۔ جسے جاری و ساری رھنا چائیے تاکہ پر امن ماحول کو موسیقی کے ذریعے فروغ دیا جائے۔

لیاری میں ایک کلاسیکل موسیقی کی شام دیوانٍ غزل کا انعقاد کیا گیا” ایک تبصرہ

  1. میرا شمار لیاری کے چند لوگو میے ہوتا یہی۔جو لیاری میے شوشل ورک اور ساسی و سماجی کارکردگی میئ اپنا کردد ادا کرتے رے۔

تبصرے بند ہیں