سٹرگل فار سوسائٹی آرگنائزیشن.پاک لیاری کے ذیلی ادارہ میوزیکل کارنر. پاک لیاری کے تحت اوپن مائیک شو کا اھتمام کیا گیا۔

Open Mic Show

کراچی روشنیوں کا شہر ھے۔ جہاں ھر شعبہ زندگی میں کام ھو رھا ھے وھاں موسیقی کو فروغ دینے کے لئے اور نئے ٹیلنٹ کو Karachiروشناس کرانے کی زمہ داریاں بھی بڑھ رھی ھیں۔ لوگ اکیڈمیوں میں جاکر فن موسیقی سیکھتے ھیں لیکن انہیں وہ مواقع میسر نہیں کہ وہ اپنے فن کو آگے لے جاکر چلیں۔ اور دنیا کو دکھا سکیں کہ ھم بھی موسیقی کے میدان میں کچھ کر سکتے ھیں۔

ان تمام حالات کو دیکھتے ھوئے اسٹرگل فار سوسائٹی آرگنائزیش.پاک لیاری نے میوزیکل کارنر.پاک کے نام پر

اپنی اس ذیلی تنظیم کی بنیاد ڈالی۔ جس کا مقصد ان ابھرتے موسیقاروں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جنہیں‌بعض وجوہات کی بناء پر اپنے فن کو دنیا کو دکھانے کا موقع نہیں ملتا.

اس سلسلے میں میوزیکل کارنر.پاک کے تحت پہلا ٹیلنٹ شو آئی ایم کراچی ،پاکستان چوک کمیونٹی سنٹر، ہمارا لیاری ڈاٹ کام، انوینٹر اور کئی تنظیموں کے تعاون سے 7 اکتوبر بروز ھفتہ منعقد کیا گیا۔

اس ٹیلنٹ شوء میں 24 کے قریب فن موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں نے اپنے فن کا مظاھرہ کیا۔ نغمہ اور غزلیں سنائیں اور حاضرین سے داد حاصل کی۔ جن میں لیاری سے تعلق رکھنے والے راپ موسیقی میں مہارت رکھنے والے سمیع امیری نے اپنے انداز میں راپ کرکے حاضرین سے داد حاصل کی.

شوء کے مہمانان نے شوء کو کافی سراہا اور اہنے پیغامات میں منتظمین کو اس طرز کے کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی.
کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ اس طرز کے تقریبات کی اشد ضرورت ہے. اس طرح کی تقریبات نہ صرف امن و آتشی کا درس دیتی ہیں بلکہ نئے ابھرتے ستاروں کے فن کو فروغ میں بھی مثبت کردار ادا کرتی ہیں.