ڈریمز آف یوتھ تھیٹر گروپ کی جانب سے کراچی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد

Karachi Theatre Festival

تحریر: عبدالعزیز آسکانی

ڈریمز آف یوتھ تھیٹر گروپ کی جانب سے کراچی تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد گزشتہ دنوں النورانی کمیونٹی ھال لیاری میں ھوا۔
کراچی تھیٹر اور لیاری کے ابھرتے ھوئے فنکاروں نے اس تھیٹر میں حصہ لیا اور حاضرین سے داد حاصل کی۔
Karachi Theatre Festival اس تھیٹر میں کئی سبق آموز موضوع پر فنکاروں نے گھنٹہ کے دورانیہ میں بہترین پرفارم کیا اور اپنی فن کی بلندیوں پر نظر آئے۔
اس تھیٹر فیسٹیول کو لیاری میں منعقد کرانے پر جس ھستی نے اھم رول ادا کیا وہ شخصیت سبیر احمد کی ھے۔ جو تھیٹر کی دنیا کے ایک اھم ستارے ھیں اور لیاری کو ان پر فخر ھے۔ وہ ایک منجھے ھوئے اداکار پروڈیوسر اور ھدایتکار ھونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی شخصیت کے مالک ملنسار انسان ھیں۔
تھیٹر میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات اور نوجوانوں نے شرکت کی اور تھیٹر کو پسند کیا۔
پروگرام کے آخر میں کراچی تھیٹر فیسٹیول کے روح رواں حیدر علی نے اپنے مختصر ملاقات میں کراچی تھیٹر فیسٹیول کو لیاری میں پسند کرنے پر سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ایسے پروگرام متواتر کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
سبیر احمد صاحب جو کہ ڈریمز آف یوتھ کے سربراہ ہٰیں، نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پھلی بار لیاری میں تھیٹر دیکھنے آئے اور پسند کیا اور آئندہ Karachi theatre Festivalبھی ایسے تھیٹر کرنے پر زور دیا اور نوجوان نسل کو تلقین کی کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو ضائع کئے بغیر آگے آئیں اور ان پروگراموں میں حصہ لیں۔
سبیر احمد کا کہنا تھا کہ لیاری میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ھے بلکہ ان اداروں کی کمی ھے جہاں نئے فنکار جنم لیتے ھیں۔ انہوں نے حکومت وقت اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ تھیٹر اکیڈمی کے قیام میں مدد کریں۔
تھیٹر کو ھم نے لیاری میں ایک خوشگوار ھوا کا جھونکا محسوس کیا ھے دعا ھے ایک پر امن فضا کو بحال کرنے میں یہ مددگار ثابت ھو۔